امریکی صدارتی امیدواری کے ریپبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے محافظانہ تعلقات پر سوال اٹھایا اور ایک بار پھر امریکی اتحادیوں پر یہ الزام لگا تے ہوئے کہ وہ ناٹو اخراجات کے محاذ پر امریکی جیب خالی کر رہے ہیں
ان سےکہا ہے کہ وہ یا تو امریکاکواخراجات اداکریں یا پھر ناٹو اتحاد کو ٹوٹ جانے دیں ۔
ریاست وسکونسن کے شہر راسین RACINE میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکہ کی خارجہ پالیسی اور28 رکنی ناٹو اتحاد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا